پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 6 ہزار 810 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 205 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 586 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 56 لاکھ 27  ہزار 539  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 51 ہزار654 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 77  ہزار 625افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 47ہزار919، پنجاب میں 1 لاکھ 21 ہزار83  جبکہ اسلام آباد میں 31 ہزار 165 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار268، آزاد کشمیر میں 7 ہزار67 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 683 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار91 ،  سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار378، اسلام آباد میں 329، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 173 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Related Posts