پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 321جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 321جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 321جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 58 ہزار 408 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 321 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 40 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار145  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 90ہزار230 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 836مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار 320ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار767 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار301افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 37ہزار674، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار68، بلوچستان میں 27 ہزار178 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 706کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 755افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 464اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 320افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 309، اسلام آباد میں 779، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 583افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل این سی او سی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، شادیوں  میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط کردی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق آج سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

آج سے 3 روز قبل کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن کروانے والے 200 افراد شرکت کر سکیں گے، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئی پابندیاں عائد، شادیوں میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط

Related Posts