ڈاکٹر عطاالرحمن نے بھی کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں کمی کے بعد کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے جان چھوٹی ہی تھی، ابھی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہی ہوئے ہیں کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے بتایاکہ کورونا وائرس میں نئی نئی میوٹیشنز آرہی ہیں۔

آئندہ دو تین ہفتوں میں تیسری لہر ختم ہو جائے گی۔ بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔ڈاکٹرعطاالرحمان نے کہاکہ آئندہ دو تین ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر مکمل ختم ہو جائے گی۔

اس کے بعد اگلے دو مہینوں کے دوران نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔ خصوصاً بکرا عید کے بعد کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے کیوں کہ بکرا عید پر شہری زیادہ بے احتیاطی کی جاتی ہے۔سربراہ کورونا ٹاسک فورس نے بتایا کہ کورونا ویکسین کا اثر ایک سال تک رہتا ہے۔ 8 سے 12 ماہ بعد کورونا ویکسین کے بوسٹر کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے انتباہ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا ایس او پیز میں نرمی، ملک بھر میں سینما گھر 30 جون سے کھولے جانے کا امکان

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کی ابھرتی ہوئی مختلف اشکال کی وجہ سے ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی کورونا وائرس کے مختلف کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے محکمہ صحت عہدیداروں کو ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف ان کارخانوں کو کھولنے کی اجازت دے گی جو کورونا وائرس کے خلاف اپنے عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔