پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 33 ہزار 630 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 323 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا، مثبت کیسز میں 70 فیصد اضافہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 72ہزار 884ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدد شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس اور شہری انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد دکانیں، ہوٹلز اور شاپنگ مالز سیل کردئیے گئے۔ بے شمار افراد گرفتار ہوئے اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے تاکہ کورونا کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔ 

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 1 سال کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر24 دکانیں سیل کردی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی سی آفس اسلام آباد کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے مجسٹریٹس دن رات کام کر رہے ہیں، جسے 1 سال مکمل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی، 24 دکانیں سیل

Related Posts