پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 465 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 8 ہزار 576 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار 465 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 65 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

وائرس میں مبتلا 4 ہزار686 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 27ہزار 843ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 242مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 59ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 29لاکھ 43 ہزار 620ہوگئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 36 ہزار 315کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 30ہزار 644جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 733کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 80ہزار 662کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 940جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 516 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

 پنجاب میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ 9 ہزار 875افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990، اسلام آباد میں 748، آزاد کشمیر میں 532، بلوچستان میں 271 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک بھر میں  فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 268ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹس مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

یاد رہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے گزشتہ روز سے نافذ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Related Posts