عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی معطل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی معطل کردی
عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی معطل کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی تعیناتی بطور چیئرمین ہلالِ احمر معطل کردی ہے جبکہ گلوکاری کے میدان میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے ابرار الحق کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی ہلال احمر کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کے حکم پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کے دلائل سنے جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور بھی اس موقعے پر عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سویرا شیخ ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے پر ذہنی اذیت کا شکار، دیر تک روتی رہیں

ہائی کورٹ کے معزز جج نے دورانِ سماعت اٹارنی جنرل انور منصور سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت خاص مدت کے لیے ابرار الحق کی تقرری عمل میں لائی گئی؟ جواب ملا کہ منیجنگ باڈی رولز کے تحت تین سالہ مدت کے لیے تقرر ہوا۔ 

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ہلالِ احمر کے چیئرمین کو معطل یا برطرف کرنے کا طریقہ کار بتائیے۔ کیا یہ طریقہ کار کہیں تحریر ہے؟ ابرار الحق کے وکیل نے نفی میں جواب دیا۔

اٹارنی جنرل انور منصور سے پوچھا گیا کہ کیا ابرار الحق یا کسی بھی شخص کی بطور چیئرمین تعیناتی کے بعد اسے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے مینجنگ باڈی نے کوئی قواعد و ضوابط وضع کیے؟ کیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے؟

انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹو کو اختیار حاصل ہے کہ جب چاہے وہ چیئرمین کو برطرف یا معطل کرسکتا ہے تاہم معطلی یا برطرفی کا کوئی نوٹس تاحال نہیں دیا گیا کیونکہ چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے گلوکار ابرار الحق اور حکومتی نمائندوں بشمول اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر متعلقہ افراد کو نوٹس بھیجتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ کو عدالت میں اپنا اپنا جواب جمع کروائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  نامور گلو کار ابرار الحق کو  وفاقی حکومت کی طرف سے چیئرمین ہلال احمر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاری کیا۔ابرارالحق کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی  جس کے بعد وہ چیئرمین کی حیثیت سے ہلال احمر کا چارج سنبھالنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: رہنماء پی ٹی آئی ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Related Posts