پاکستان میں کورونا وائرس سے 16 ہزار 817 افراد متاثر، 385 جاں بحق ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 16 ہزار 817 افراد متاثر، 385 جاں بحق ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے 16 ہزار 817 افراد متاثر، 385 جاں بحق ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 385ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 990نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 82ہزار131 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد7 ہزار 971ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے6 ہزار340، سندھ میں 6ہزار 53، خیبرپختونخواہ میں 2 ہزار627، بلوچستان میں1 ہزار 49، آزاد کشمیر میں66، گلگت بلتستان میں339جبکہ اسلام آباد میں 343کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 12ہزار 117فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 4ہزار 315افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں146افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 112افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 106، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں33لاکھ 8ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 34ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 33لاکھ8ہزار233افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے18فیصد (2لاکھ34ہزار105) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر ہو گئے

Related Posts