دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 34 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 34 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 33 لاکھ 8 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 34 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں33لاکھ 8ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 34ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 33لاکھ8ہزار233افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے18فیصد (2لاکھ34ہزار105) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ50 ہزار 944فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ19 لاکھ 80ہزار 365افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے10لاکھ42ہزار819افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، برطانیہ اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی  چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جرمنی کے بعد ترکی، روس، ایران، برازیل اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا میں کورونا وائرس کے  دنیا میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئیں۔وائرس سے ملک کے 10 لاکھ 64 ہزار شہری متاثر ہوئے جبکہ 61 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 10 لاکھ 64 ہزار 572 افراد متاثر اور  61 ہزار 669 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وائرس سے سب سے زیادہ امریکی شہر نیو یارک متاثر ہوا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا وائرس سے 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک

Related Posts