اسلام آباد، نوجوانوں میں موٹاپے سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پشاور زلمی کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹاپے سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور زلمی کے اشتراک سے نوجوان ڈاکٹروں نے موٹاپے سے متعلق آگاہی اور صحت مند روزمرہ کے معمولات کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد ایک صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا اور موٹاپے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا جس سے ہر کوئی بہت زیادہ شرح سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہتے ہوئے رو پڑیں

اس موقع پر مارگلہ ہلز پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے خصوصی طور پر شرکت کری۔ محمد اکرم نے کہا کہ انفرادی اور معاشرے کے لحاظ سے صحت سب کے لیے اہم ترین ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کھیلوں کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری اور ایونٹ کا انعقاد معاشرے میں فٹ اور صحت مند رہنے کی اہمیت کو بیان کرتا ہے۔

Related Posts