ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہتے ہوئے رو پڑیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا، کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم کا ایک اور اعزاز، سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کی آواز بھی بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسو بھی صاف کیے۔ اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔

Related Posts