کیا جاسوسی سیریز ’دی ریکرئٹ‘ کا سیزن 2 آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوا سینٹی کی جاسوسی تھرلر سیریز دی ریکرئٹ نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ سیریز میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

سیریز گزشتہ سال دسمبر میں پیش کی گئی تھی جسے ناظرین و سامعین نے بہت زیادہ پسند کیا تھا، سیریز کے مداح بڑی چینی کے ساتھ اس کے دوسرے سیزن کا انتظار کررہے تھے۔ تاہم اب اُن کیلئے خوشخبری ہے کہ سیریز کا دوسرا سیزن 2024 میں ریلیز ہوگا۔

پلاٹ

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی اوون ہینڈرکس کے گرد گھومتی ہے جو کہ سی آئی اے میں بطور وکیل شامل ہوتا ہے، نوکری کے پہلے دن ہی اوون یہ توقع کرتا ہے کہ اسے بہت مزا آئے گا لیکن اس کی یہ توقع پوری نہیں ہوتی اور سی آئی سے اس کو ایک کیس حل کرنے کیلئے دے دیتی ہے۔

اوون ان آپریشنز اور ناموافق حالات میں اپنی مہارت کی کمی کے باوجود مشن کو مکمل کرنے کی امید میں سفر کا آغاز کرتا ہے۔

ریکرئٹ کو کتنی پذیرائی ملی؟

آئیے انٹرنیٹ پر موجود اس سیریز کی ریٹنگ کا جائزہ لیتے ہیں:

آئی ایم ڈی بی اسکور: 7.5

RottenTomatoes کے ناقدین کا اسکور:67 فیصد(لانچ کے وقت 75 فیصد تھا)

RottenTomatoes سامعین کا اسکور: 86 فیصد

میٹا کریٹک: 59/100

نیٹ فلکس پر دی ریکرئٹ کی کارگردگی

سیریز نیٹ فلکس پر بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے، اسے مجموعی طور پر عالمی سطح پر 228.26 ملین گھنٹے دیکھا گیا ہے۔

Related Posts