اسکول کھولنے کے حوالے سے تشویش ہے، کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول کھولنے کے حوالے سے تشویش ہے، کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، سعید غنی
اسکول کھولنے کے حوالے سے تشویش ہے، کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، سعید غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے تشویش ہے، کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پندرہ ستمبرسے تعلیمی اداروں کوکھولنے کافیصلہ ہواہے،سیکنڈ فیزمیں پرائمری پھرپری پرائمری کلاسزکھلیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کم ہواہے ختم نہیں ہوا،کورونا کیسزمیں اضافہ بھی ہوسکتا ہے،کچھ دیرپہلے میٹنگ کی سب کوبلایا تھا،اب جواسکول کھلیں گے تبدیل شدہ ماحول میں کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موقعے پر ٹیچرزٹرانسپورٹرزاوروالدین کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے،یونیورسٹیزمیں تو مسئلہ کم ہوگا پر چھوٹے بچوں سے ایس اوپیزپرعمل کروانا ہوگا،ہم اورفاقی حکومت میڈیا کے ذریعے مہم بھی چلائیں گے۔

آرایچ یوسول سوسائٹی اوردیگراسٹیک ہولڈرزکوکمیٹی میں شامل کریں گے،انہوں نے کہا کہ سرکاری اورپرائیوٹ اسکولزاگرایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے تو کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ میں اورسیکریٹریزبھی دورے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویژنل اکیڈمک پلان بھی بنایا ہے،تعلیمی عمل پندرہ ستمبرسے 15اپریل تک ہوگا،سلیبس کوکم کرکے رویوکررہے ہیں،ایک سے بارویں تک کچھ مضامین کوکم کریں گے،انہوں نے کہا کہ تین مئی 2021سے دوبارہ امتحان شروع ہونگے،پروموٹ بچوں کی کارکردگی اپریل میں چیک کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کئی والدین اب بھی اپنے بچوں کواسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں شاید میں بھی نہیں،ایسے والدین اسکول جاکرایس اوپیزکاجائزہ لیں
اگرمطمئن نہ ہوں تو آن لائن پڑھیں،ہراسکول کی سائیزمختلف ہے،ہم نے اسکولزپرچھوڑا ہے کہ بچوں میں فاصلہ کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کی چھٹی ختم ہے چھ دن اسکولزکھلیں گے،تین دن جوبجے آئیں وہ تین دن گھرپرتعلیم حاصل کریں گے،دوہزارٹیچرزکو تربیت دے چکے ہیں،تین ہزارکومزید دیں گے،ماسک سینیٹائیزراورصابن لازمی ہوگا،یونیسیف اورڈبلیوایچ اوصابن ماسک اورسینیٹائزردیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا ضروری نہیں،کپڑے کاماسک پہننے کی بھی اجازت ہوگی،اسکولزفیس پانچ فیصد سے زیادہ نہیں بڑھائی جاسکتی،اسکولز پرچھوڑاہے ایس اوپیزپرعمل کروائیں۔

Related Posts