وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس، کراچی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 423 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 423 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منگل کوکراچی کی صفائی پر اہم اجلاس ہوا، جس میں صفائی ستھرائی کے کام کو مستقل بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ، صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر شاہ، مشیر مرتضی وہاب، پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکرٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اسداللہ خان، تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایم سیز کے چیئرمین شریک ہوئے۔

دوران اجلاس وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی میں ڈی ایم سیز کی گاڑیوں کی مرمت کا کام جلد کیا جائے تاکہ صفائی شروع ہوسکے، صفائی کے کام کو مستقل بنانا ہے۔

مزید پڑھیں : عباسی شہید اسپتال مچھروں، مکھیوں اور کھٹملوں کی آماجگاہ بن گیا،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات

انہوں نے کہاکہ اب ۔ گھروں اور گلیوں سے کچرا اٹھاکر جی ٹی ایس تک پہنچانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایم سیز کو ٹریکٹر ودیگر مشینری کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں، ڈی ایم سیز صفائی شروع کردیں۔

انہوں انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22اکتوبر کو شرقی اور جنوبی میں صفائی کے کام کی ہڑتال کیوں ہوئی؟ * مجھے ایسے کانٹریکٹر نہیں چاہئے جو بلیک میلنگ کریں اور کام میں دلچسپی نہیں لیں۔

مراد علی شاہ نے ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم مفت میں کام نہیں کرا رہے ہیں کہ آنکھ بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی صفائی مہم سے نہیں، اچھے نظام سے ٹھیک ہوگا،مصطفیٰ کمال

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیربلدیات کو ہدایت کی کہ صفائی کرنے والی چائنیز کمپنی سے کام لیں اگر وہ کام نہیں کریں تو معاہدہ ختم کریں۔انہوں نے کہاکہ جہاں ایس ایس ڈبلیو ایم اے کام نہیں کر رہی ڈی ایم سیز سے ملکر ایس ایس ڈبلیو ایم اے کام کرے۔

Related Posts