4 سال تک کے بچوں کو انوکھی ملازمت کی پیشکش، کام کے بعد معاوضہ بھی دیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 سال تک کے بچوں کو انوکھی ملازمت کی پیشکش، کام کے بعد معاوضہ بھی دیا جائے گا
4 سال تک کے بچوں کو انوکھی ملازمت کی پیشکش، کام کے بعد معاوضہ بھی دیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جاپان میں 4 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے ایک منفرد ملازمت کی پیشکش کردی گئی، جس میں انہیں کام کرنے کے بعد معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

 جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے ہیں، ملازمت کرنے پر انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز معاوضے کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔

بچوں کا کام بہت ہی آسان ہے جس میں انہیں نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور کیا جائے گا، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد کی ہیں۔

Related Posts