ٹیکنالوجی کا جھٹکا، دُنیا بھر کے کمسن بچے ہزاروں کا کھانا آرڈر کرنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکنالوجی کا جھٹکا، دُنیا بھر کے کمسن بچے ہزاروں کا کھانا آرڈر کرنے لگے
ٹیکنالوجی کا جھٹکا، دُنیا بھر کے کمسن بچے ہزاروں کا کھانا آرڈر کرنے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سائنس و ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال جہاں انسان کو بے شمار فوائد پہنچا رہا ہے، وہیں بعض اوقات نقصان بھی ہوسکتا ہے، دُنیا بھر کے کمسن بچے ہزاروں روپے کے کھانے آرڈر کرنے لگے ہیں جس سے والدین پریشان ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں ایک کمسن بچے نے ٹیکنالوجی کا جھٹکا دیتے ہوئے 12 ہزار روپے کا کھانا آرڈر کردیا جس پر اس کی ماں پریشان ہو گئی۔3 سالہ بچے نے والدہ کا اسمارٹ فون اٹھا کر دھڑا دھڑ کھانے منتخب کرنا شروع کردئیے۔

مجموعی طور پر برازیل کے 3 سالہ بچے نے 402 برازیلین ڈالرز کا کھانا آرڈر کیا جو پاکستانی 12 ہزار روپے بنتے ہیں۔ بچے نے 8 پروموشنل کھانے، 8 کھلونے اور پانی کی 8 بوتلیں آرڈر کیں۔

دوسری جانب ایسا ہی واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جس کے دوران 4 سالہ بچے نے اپنی والدہ کا فون اٹھا لیا جب وہ اونگھ رہی تھیں اور 562 ڈالر کے اسنیکس کے ساتھ ساتھ منجمد کھانا، پھل، بسکٹ اور دیگر کھانے کی اشیاء آرڈر کر ڈالیں۔

مجموعی طور پر بچے نے 451 اعشاریہ 27 برطانوی پاؤنڈز کی مالیت کا آرڈر کیا جو پاکستانی روپوں میں کم و بیش 95 ہزار 792 روپے بنتے ہیں جبکہ یہ واقعہ آن لائن رواں برس 23 اپریل کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 44فیصد بچے اسکول سے محروم ہیں، سجاد چیمہ

Related Posts