ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاستدان مصلحتیں چھوڑ کر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا ناکام بنائیں۔شجاعت حسین
سیاستدان مصلحتیں چھوڑ کر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا ناکام بنائیں۔شجاعت حسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹریٹ ڈیوس روڈ میں ق لیگ کے مشاورتی اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عبد الغفور حیدری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

بعد ازاں چوہدری شجاعت حسین کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین پارٹی کے صدر مقرر کردئیے گئے۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغاز کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنا لیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کے گھر پر ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بزرگ سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدارت سے ہٹائے جانے سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو بطور پارٹی صدر اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی ارسال کیا تھا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کردی تھی۔

Related Posts