کراچی میں زیر تعمیر پل کی شیٹرنگ گرگئی، متعدد مزدور زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب زیر تعمیر پل کے پلر کی شیٹرنگ گرگئی۔

ذرائع کے مطابق شیٹرنگ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شیٹرنگ بھرائی کے دوران گری جس کے باعث سیمنٹ سڑک پر پھیل گیا۔ شیٹرنگ گرنے کے باعث نصرت بھٹو کالونی سے منگھو پیر جانے والے راستے پر ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبہ پر انسانیت سوز تشدد، نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرتعمیر پل کی بھرائی کام جاری تھا، وزن پڑنے سے شیٹرنگ گرگئی۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش خاتون کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقع پوش خاتون کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمہ ناہید کی گرفتاری پی ای سی ایچ سوسائٹی، بلاک 6 میں چنیسر ہالٹ پھاٹک سے ہوئی۔

Related Posts