عبد الغفور حیدری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کے دوران بزرگ سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاکر عائشہ کی بولڈ ڈانس ویڈیو نے دھوم مچادی

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بے لچک سیاسی رویوں کی وجہ سے ملکی استحکام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبد الغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا، چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست میں رواداری اور رکھ رکھاؤ کا نام یے۔

Related Posts