گورنر پنجاب چوہدری سروراور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر پنجاب چوہدری سروراور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی دبئی میں ملاقات
دبئی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئیجس میں ملکی صورتحال خصوصاً سندھ کے مسائل اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئیجس میں ملکی صورتحال خصوصاً سندھ کے مسائل اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر اور ناصر حسین میں ملاقات ہوئی،دونوں ایک پیج پر آئے،پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

اس موقع گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری پہچان ہیں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں، سندھ خصوصاً کراچی کے مسائل پر آپ کا کردار اہم ہے سندھ کی حکومت کوآپ کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے،کراچی معاشی حب ہے ، مسائل کے حل کے لیے وفاق اپنا بھرپور تعاون صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔

Related Posts