چئیرمین نیب میں شرم ہے تو ایل این جی کا جھوٹا کیس ختم کریں، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM, ministers do not care about collapsing economy: Shahid Khaqan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال میں رتی بھر بھی شرم و حیا ہے تو ایل این جی کا جھوٹا کیس ختم کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں حکومت کا اپنا گواہ کہہ رہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس معاہدے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کرپشن کا الزام ہے تو انہوں نے جواب دیا کرپشن بھی کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے 32 صفحات پر ایل این جی سیکٹر کی سپیشل رپورٹ دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں اس ٹرمینل کی وجہ سے پاکستان کو 234 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو کیس کی رپورٹ تو جاتی ہو گی اس لیے ان میں تھوڑی سے بھی شرم و حیا ہے تو جعلی کیس ختم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب ابھی ملازمت میں توسیع کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور عمران خان ان کی ملازمت میں توسیع کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کجہ جھوٹ کا یہ عالم ہے کہ وفاقی وزیر جھوٹ بول کر چلے جاتے ہیں، اگر وفاقی وزیر کو بجٹ کا معلوم نہیں تھا تو پاس کیسے ہوا، بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کڈنی ہل پارک کی جامع مسجد الفتح کی شہادت بدترین ظلم ہے، جے یو آئی

Related Posts