کیا آج کے جدید دور میں اخبار ڈیجیٹل میڈیا کامقابلہ کرسکتا ہے ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Can newspapers compete in the modern era of digital media?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج پاکستان میں نیشنل ریڈنگ نیوز پیپر ڈےمنایا جارہا ہے، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی نے گزشتہ سال 25 ستمبر کویہ دن منانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس دن کا مقصد نوجوانوں کو اخبار کے مطالعہ کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میںاخبارات کے مطالعہ کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔

مطالعے کا قحط
آج معاشرے میں مطالعے کا قحط پیدا ہوگیا ہے،ماضی میں اکثر لوگ صبح سب سے پہلے اخبار پڑھنے کو ترجیح دیتے تھے اور صبح سویرے دنیا احوال معلوم کرنے کے بعد انہیں سکون محسوس ہوتا ہے،اخبار کے زیادہ تر قارئین اخبار پڑھے بغیر ناشتہ نہیں کرتے تھے۔

آج ہمارا کوئی اخبار یارسالہ چند ہزار سے زیادہ شائع نہیں ہوتا لیکن کچھ سال قبل اخبارات اور جرائد کی اشاعت لاکھوں میں ہوتی تھی، لوگ سیاست، فن، تہذیب، کھیل، سماج، تجارت وغیرہ کی خبروں سے باخبر رہنے کیلئے اخبارات پڑھا کرتے تھے اگر چہ کچھ لوگوں میں آج بھی اخبار پڑھنے کا شوق برقرار ہے لیکن ماضی کی طرح مطالعہ کا شوق کم ہوگیا ہے۔

اخبار کی اہمیت
اخبارات خبروں اور حالات حاضرہ جاننے کا سب سے اہم ذریعہ ہیں،اخبارات عام معلومات بھی فراہم کرتے ہیں اور بچوں، بڑوں، خواتین اور ہر طرح کے معاشرتی مسائل، موضوعات پر مضامین شائع کرتے ہیں جن سے قارئین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کھیل، کھانے اور دنیا بھر کے اہم واقعات بھی اخبارات کا اہم حصہ ہوتے ہیںاس لئے آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کے حالات و مسائل سے با خبر رہنے کیلئے اخبار کا مطالعہ کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اخبارت کے ذریعے ہی آپ کو روز کی بنیاد پر نت نئی باتیں پتا چلتی ہیں۔

اخبار کی افادیت
اخبار کے ذریعے لوگوں کو اپنے مسائل دنیا کے سامنے نمایاں کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے۔اخباری اشتہارات میں لوگ اپنی ضرورتوں کو دیگر قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ گاڑیوں، گھروں کی خریدو فروخت، قانونی امورمیں اخباری اشتہارات اور تراشے بھی بطور ثبوت پیش کئے جاتے ہیں۔

اخبارات کے ذریعے لوگوں کا نظریہ بھی تبدیل ہوتا ہے اور کاروبار کے فروغ کیلئے بھی اخبارات کا سہارا لیا جاتا ہے۔اخبارات پڑھنے سے قوت مطالعہ بہتر ہونے کی وجہ سے فیصلہ کرنے کی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اخبار میں حقائق پر مبنی خبروں کو ریکارڈ کی شکل میں محفوظ بھی کیا جاتا ہے ۔

اخبار کی ضرورت
اخبار معلومات کا اہم ذریعہ ہے اور اگر آپ کو کسی موضوع پر کچھ تحریر کرنا ہے تا حاصل مطالعہ آپکی تحریر میں نکھار پیدا کرتا ہے اور اہم بات تو یہ ہے کہ اخبار دیگر ذرائع کی نسبت انتہائی آسان اور سستا بھی ہے۔طالبعلم اخبارات کے مطالعے کی عادت اپناکر تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

مطالعہ انسان کی معلومات بڑھانے کے علاوہ طرز زندگی کو بھی تبدیل کرتا ہے۔اخبارات سیاسی ،مذہبی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے انسان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کاروبار ہو یا کوئی بھی شعبہ زندگی اخبارات انسان کو درست راہ چننے اور اس پر عمل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا سے موازنہ
آج دنیا انگلیوں پر سمٹ چکی ہے اورجدید ایجادات کی وجہ سے اخباروں کی اہمیت پہلے جیسی اہمیت نہیں رہی تاہم اخبار اور ڈیجیٹل میڈیا کا موازنہ کسی صورت ممکن نہیں کیونکہ اخبار میں کوئی بھی خبر بغیر تحقیق اور تصدیق کے شائع نہیں کی جاتی۔ اخبار میں شائع ہونیوالی خبر تحقیق کا مجموعہ ہوتی ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا میں کسی بھی سنی سنائی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کردیا جس سے صارفین کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو مطالعہ کا عادی بنائیں کیونکہ جو چیزوں ہمیں ٹی وی یا ڈیجیٹل میڈیا سے نہیں ملتیں وہ اخبار مہیا کرتا ہےاس لئے ڈیجیٹل میڈیا اور اخبار کا موازنہ درست نہیں ہے دونوں کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے اور صدیوں بعد بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت اور افادیت کو سراہا جاتا ہے اور سوشل میڈیا، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا کے نسبت اخبار پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔

Related Posts