بلوچستان کا 72 ارب 80 کروڑ روپے خسارے کا بجٹ پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے 72 ارب 80 کروڑ روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

وزرا کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران اخراجات کا حجم 612 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ آمدن کا حجم 528 ارب 60 کروڑ لگایا گیا ہے۔ آمدن اور اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بجٹ میں 72 ارب 80 کروڑ خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مالی سال 23-2022 کے لیے بلوچستان حکومت نے مختلف ذرائع سے 540 ارب روپے کے لگ بھگ رقم حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو آئندہ مالی سال وفاق کی جانب سے 370 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ صوبے کو مختلف ٹیکسوں کے ذریعے 48 ارب 37 کروڑ روپے، موفاقی ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 28 ارب 27 کروڑ، سوئی گیس لیز ایکسٹینشن بونس کی مد میں 40 ارب، کیپیٹل محصولات کی مد میں 12 ارب 21 کروڑ، ترقیاتی منصوبوں پر غیر ملکی فنڈنگ کی مد میں 14 ارب 36 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔

وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Related Posts