بی ٹی ایس کے نئے گانے بٹر کا ٹیزر جاری، 2 کروڑ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی ٹی ایس کے نئے گانے بٹر کا ٹیزر جاری، 2 کروڑ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ لی
بی ٹی ایس کے نئے گانے بٹر کا ٹیزر جاری، 2 کروڑ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیول: کورین پاپ میوزک گروپ بی ٹی ایس نے اپنے نئے گانے بٹر کا ٹیزر ریلیز کردیا ہے جس کی ویڈیو 2 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لی۔

تفصیلات کے مطابق بی ٹی ایس نے گانے کا ٹیزر جمعے کے روز جاری کیا۔ کورین پاپ گروپ کی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے متعدد نے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

مجموعی طور پر 23 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بی ٹی ایس کے 7 ممبران ایک قطار میں کھڑے کیمرے کو گھورتے دکھائی دیتے ہیں۔ موسیقی پر نپا تلا رقص شروع کرتے ہیں اور گانے کے ابتدائی بول سنائی دیتے ہیں۔

بی ٹی ایس کا کہنا ہے کہ بٹر کی مکمل میوزک ویڈیو آج سے 2 روز بعد 21 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین نےٹیزر کو پسند کیا اور بی ٹی ایس کی مکمل ویڈیو کا شدت سے انتظار کرنے کا عندیہ دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مشہورومعروف عالمی فوڈ چین مکڈونلڈز نے صارفین کو کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ خصوصی دعوت دینے کا اہتمام کیا۔

پاکستان میں مغربی موسیقی کے دلدادہ عموماً کم پائے جاتے ہیں تاہم بی ٹی ایس میوزیکل بینڈ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بے انتہا مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں بینڈ کے مداحوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: مکڈونلڈز کی کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ عالمی دعوت آئندہ ماہ ہوگی

Related Posts