آزادکشمیر کو چار سالوں میں معاشی خود کفالت کی منزل پر لائے،راجہ محمد فاروق حیدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر
آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد: وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو چار سالوں میں معاشی خود کفالت کی منزل پر لائے۔ تمام تر مصائب اور مشکلات کے باوجود حکومت آزادکشمیر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ جو شارٹ فال کا خدشہ تھا وہ نہیں ہوا اور ہم نے اپنے ہدف کے مطابق ٹیکس وصول کیا جو کہ حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آزاد کشمیر کی وکلاء برداری نے ہمیشہ تعاون کیا۔

اہم امورمیں تعاون کی یقین دہانی پر وکلاء کمیونٹی کا شکرگزار ہوں۔ وکلاء معاشرے کی کریم ہیں، وہ عوام کے اندر شعور و آگاہی کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھرپور حمایت پر بھی ان کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کی ایگزیکٹیو اتھارٹی کے حوالے سے قطعی طور پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ چودہویں ترمیم کے حوالے سے ابھی کوئی مسودہ فائنل نہیں ہوا جو مسودہ باہر آیا ہے اس میں حقیقت نہیں۔ آئین سازی کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے جس کیلئے وکلاء،اور دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔

آئین ایک ارتقائی عمل ہے جس میں تبدیلیاں اور بہتری ہوتی رہتی ہے،ہم مشاورت سے لائیں گے، یہ کوئی چوری چھپی بات نہیں، ایگزیکٹیو اتھارٹی حکومت آزادکشمیر کے پاس ہی رہے گی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت معیشت مشکلات کا شکار ہے اور ٹیکس کے اہداف پورے نہیں ہوئے لیکن آزادکشمیر کے اندر ٹیکس اہداف سے زیادہ وصول ہونا یہ بات ثابت کرتی ہے کہ حکومت نے بہترین مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا جس کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور ہوا۔

ہم نے چار سالوں میں حکمت عملی کے تحت کام کیا، اپنی ترجیحات متعین کیں اور طویل المدتی پالیسی کے تحت انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی شعبہ جات کے اندر بہتری لائی جس کے نتائج زمین پر نظرا ٓرہے ہیں۔ پانچ سال مکمل ہونگے تو ہم اپنا اعمال نامہ لیکر عوام کے پاس جائیں گے کہ ہم نے یہ کام کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے عوام دوبارہ ہم پر اعتماد کا اظہار کرینگے۔

Related Posts