کوہاٹ، پی پی پی کے سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ، پی پی پی کے سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ
کوہاٹ، پی پی پی کے سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے عظیم باغ میں سینیٹر شمیم آفریدی کے علاوہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات کے پی کے و رکنِ صوبائی اسمبلی ملک امجد آفریدی کے گھر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ جمع کرنے والے چار نوسر باز گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس کے بیان کے مطابق دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے حملے کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو فرار ہونا پڑا۔

حملے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت امجد آفریدی اور سینیٹر شمیم آفریدی گھر پر موجود تھے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے اردگرد علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی جائے گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر  دہشتگردی کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔

Related Posts