افسوس بھارتی مصنف موسیقی کے شعبے میں ناکام ہیں، ابرارالحق کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شوبز انڈسٹری کے مشہور ومعروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ چوری کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مصنف موسیقی کے شعبے میں ناکام ہیں۔

معروف گلوکار کا گانا نچ پنجابن انڈین فلم میں شامل ہے، حال ہی میں فلمساز کرن جوہر کی کمپنی ’دھرما پروڈکشنز‘ کے بینر تلے فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں نچ پنجابن سُنائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

بعدازاں اس پر گلوکار ابرارالحق کا بھی ردعمل سامنے آیا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

ابرارالحق کے مطابق بالی ووڈ اربوں روپے کی فلمیں بناتا ہے اور حیران کن طور پر ان فلموں کے لیے ان کے پاس اپنا مواد نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے پاس اچھے لکھاری ضرور ہونگے لیکن وہ سب موسیقی میں ناکام ہیں۔

گلوکار نے اپنے گانے کی چوری کے حوالے سے مزید کہا کہ بعض اوقات کسی کے کیریئر میں کچھ گانے ایسے ہوتے ہیں جو کہ گلوکار کی زندگی کو بدل دیتے ہیں ٹھیک اسی طرح یہ بھی ایسا ہی گانا ہے، جس نے میری زندگی کو بدل دیا۔

ابرارالحق نے مزید کہا کہ میں اپنا گانا کسی طور پر ایسے ہی کسی کو فروخت نہیں کرسکتا اور میں نے اس کی چوری کے حوالے سے قانون کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔