میانوالی، پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے قریب تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا جبکہ حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید

پاک فضائیہ کے تربیت یافتہ پائلٹ نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث جس جگہ طیارہ گر کر تباہ ہوا، وہاں طیارے کے باعث زمینی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فضائیہ حکام نے انکوائری بورڈ قائم کردیا۔

انکوائری بورڈ تربیتی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی وجوہات پر تفتیش کرے گا جبکہ کسی تربیتی مشن کے دوران پی اے ایف طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوان پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے تھے۔

آج سے 2 ماہ قبل 22مارچ کے روز پاک فضائیہ کے طیارے کو تربیتی مشن کے دوران حادثہ پیش آگیا۔ ترجمان پی اے ایف کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔