بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کے خلاف تمام مقدمات خارج کرنے کا حکم
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے آج پی ٹی آئی کے 74 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں اعظم سواتی کے خلاف مجموعی طور پر 5 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ تمام مقدمات متنازع تقریر اور ٹویٹ کی بنیاد پر درج ہوئے جنہیں عدالتِ عالیہ بلوچستان نے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی پر مقدمات، سندھ ہائیکورٹ سے نوٹسز جاری
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا pic.twitter.com/ri4Lo9A6FQ
— MM News TV (@mmnewsdottv) December 9, 2022
رواں ماہ کے آغاز میں ہی6 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرے جنہیں ایک مقدمے میں اسلام آباد کے ایک اسپتال سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ایک ضلعی عدالت نے اتوار کو اعظم سواتی کو 5 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا، ایک ہفتہ قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں فوج کے خلاف متنازعہ ٹویٹس سے متعلق کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
قبل ازیں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کے بعد سخت سیکیورٹی کے درمیان خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔