کراچی میں بہترین آئس کریم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بہترین آئس کریم
کراچی میں بہترین آئس کریم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہری میٹھا کھانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور جب بات آئے ٹھنڈے اور میٹھے کی تو کراچی میں مختلف قسم کی آئسکریم شہریوں کو پیش کی جاتی ہے اور اگر آپ بھی آئسکریم کھانے کے شوقین ہیں تو ایم ایم نیوز نے بہترین مقام کی تلاش کے حوالے سے آپ کی یہ پریشانی ختم کردی ہے۔

ہم نے کچھ ایسے آئس کریم پارلرزکا انتخاب کیا ہے جہاں بیٹھ کر آپ مزیدار آئسکریم کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

مہران آئس کریم

سب کہتے ہیں کہ ہم خوشیاں بیچتے ہیں۔۔۔ نارتھ کراچی میں واقع مہران آئس کریم کایہ سلوگن ہے اور یہاں صارفین کو مختلف اقسام کی آئسکریم پیش کی جاتی ہے۔

کٹ کیٹ ، ونیلا، چاکلیٹ اور دیگر فلیوز میں آئسکریم کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

یہاں آنے والوں کو صرف آئسکرین نہیں بلکہ گرما گرم مزیدار بریانی، شربت اور دیگر مزیدار کھانے پینے کی اشیاء اپنے صارفین کو پیش کی جاتی ہیں۔

یہاں 18 ذائقوں میں آئس کریم پیش کی جاتی ہے۔ مہران آئس کریم کی قیمت 100 سے لے کر 1000 روپے تک ہے۔

2) کریمیلو آئس کریم

گلستان جوہر میں واقع کریمیلو آئس کریم اپنے صارفین کو تین بہترین ذائقوں میں آئسکریم پیش کرتا ہے۔ یہ تین روایتی ذائقے آئسکریم کے شوقین افراد کو اپنے طرف کھینچ لاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں مختلف فلیورز میں آئسکریم دستیاب ہے جو بیحد پسند کی جاتی ہے۔یہاں 90 روپے میں ایک کپ آئسکریم مہیا کی جاتی ہے تاہم مختلف فلیورز کے نرخ بھی مختلف ہیں۔

3) آئس ٹریٹ

گلبرگ چورنگی میں واقع آئس ٹریٹ پر صارفین 10 سال سے ٹوٹی فروٹی ، چاکلیٹ دیگر ذائقوں آئسکریم سے لطف اندوز ہورہے ہیں، یہاں آم ، آڑو ، اسٹرابیری کے ذائقے موجود ہیں اور دوسرے موسمی پھل بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

ان پھلوں کے ذائقوں کے علاوہ ، چاکلیٹ بادام ، نٹ بادام ان کی خصوصیت ہیں ، کیڈبری ، اوریو بسکٹ اور پستا سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

یہاں ایک کپ 65 روپے سےلیکر160 روپے میں ملتا ہے۔

Related Posts