اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 9سوپوائنٹس گرگئے، اربوں کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bears return to PSX as KSE-100 sheds 945 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، دوپہر ایک بجے تک ساڑھے 9سو پوائنٹس گرگئے، مارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ سے مندی کا تسلسل جاری ہے جبکہ آج بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں دلچسپی نہیں لی جس کے باعث کاروباری روز کے دوران مندی چھائی رہی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں 204اعشاریہ 54پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ آج بھی کاروبار میں مندی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرینیں بند نہیں ہونگی، ریلوے نے بندش کی خبریں مسترد کردیں

دوپہر ایک بجے 100 انڈیکس 945اعشاریہ 23 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار576اعشاریہ 40کی سطح پرآگیا جبکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور 45ہزار521اعشاریہ 63 کی سطح پر آنے کے باوجود انڈیکس برقرار نہ رہ سکا ۔

ایک موقع پر 44 ہزار471 اعشاریہ 62کی سطح پر بھی پہنچا لیکن بعدازاں 44ہزار576اعشاریہ 40 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts