کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں باوردی پولیس افسر لٹ گیا، مزاحمت پر زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بے خوف ڈاکوؤں نے باوردی پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق سی ویو کے قریب باوردی پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران سب انسپکٹرظہیر زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار نے بیان دیا کہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ دوران ڈکیتی موبائل فون چھین لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوچ نے تین سال تک مجھ سے جنسی زیادتی کی، تیونس کی ٹینس اسٹار کا انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر جس جگہ کا بتا رہا ہے وہ سنسان ہے اور اس کا تعلق ساؤتھ زون سے نہیں ہے تاہم واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے سی ویو کے قریب سب انسپکٹر کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈیفینس تھانے میں موجود کنٹرول روم میں CPK کے تعاون سےنصب کیے گئے CCTV کیمروں کا جائزہ لیا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ NPR کیمرہ بھی شامل کیا گیا۔

جدید کیمرا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جبکہ تصویروں کی شناخت کیلئے مخصوص سافٹ ویئر بھی انسٹال کیا گیا ہے جس سے ملزمان کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔

این پی آر کیمرا ایک ہی وقت میں دو ہزار گاڑیوں کے ڈیٹابیس کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ کیمرے کو اے وی ایل سی کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کو کامیابی سے چلانے میں CPK چیف اور انکی ٹیم کا اہم کردار قابل ستائش ہے۔

تقریب کے اختتام پر سی پی کے چیف نے پولیس چیف اور دیگر افسران کو شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔

Related Posts