کوچ نے تین سال تک مجھ سے جنسی زیادتی کی، تیونس کی ٹینس اسٹار کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تیونس کی سابقہ ٹینس اسٹار سلیمہ صفر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کوچ نے ساڑھے 12 سال کی عمر میں ان کے ساتھ 3 سال تک جنسی زیادتی کی۔

العربیہ کے مطابق سلیمہ صفر کے تیونس کے مقامی اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق سلیمہ نے کہا کہ 12 سال کی عمر میں ان کے کوچ ریگیس ڈی کیماریٹ نے 3 سال تک ان کے ساتھ زیادتی کی۔

سلیمہ صفر بتایا کہ ایک مرتبہ تیونس سے واپسی پر ریگیس ڈی کیماریٹ نے مجھے چھوا جس پر  کسی  ردعمل کا اظہار کیے بغیر میں خاموش رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس، سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔پی ٹی آئی

سلیمہ صفر  نے کہا کہ اس کے بعد ہم کوچ کے گھر چلے گئے جہاں انہوں نے بیٹی کی گھر میں موجودگی کے باوجود مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اس کے بعد میں نے کوچ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سابقہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کو تسلیم کرنے میں مجھے 25 اور عوامی طور پر اس کا اظہار کرنے میں 35 سال کا عرصہ لگا۔

واضح رہے کہ ریگیس ڈی کیماریٹ کو 2014 میں دو کم عمر طالبات کی عصمت دری کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس کیس میں 26 سابق اور دو فرانسیسی کھلاڑیوں نے ریگیس کے خلاف جنسی زیادتی اور عصمت دری کی گواہی دی تھی۔

Related Posts