بابر اعظم کا رنز نہ ہونے پر ردعمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج افغان کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے، میچ کے اختتام پر انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ رنز نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی ٹیم نے افغانستان کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 142 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔ 202 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 59 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم کامیچ کے بعد کہنا تھا کہ ٹاس کے وقت محسوس ہوا کہ وکٹ تھوڑی خشک تھی، ہم نے شروع ہی میں وکٹیں کھودیں، جس کے بعد امام اور افتخار کی پارٹنر شپ اچھی رہی، شاداب خان نے اچھا کھیل پیش کیا، ہماری خواہش 250رنز بنانے کی تھی۔

مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے با آسانی شکست دیدی

بابر اعظم نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث رؤف کا اسپیل شاندار تھا جس نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Posts