بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، بابر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، اچھی پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کرینگے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مجھے اور رضوان کو زیادہ رنز بنانے ہونگے تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے، اس لئے میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور محض دو پلیئرز کی کارگردگی پر انحصار نہ کریں۔

انہوں نے اپنی کارگردگی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں ہرادیا

معلوم رہے کہ ایشیا کپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ایشین کرکٹ کونسل کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی تھی جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیاتھا۔

Related Posts