کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر حاضری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب میں قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

بابر اعظم نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والے سے بہت پیار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی بھولے ہیں نا بھولیں گے۔اس کے علاوہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

Related Posts