اپنے اسلاف کی قربانیوں کا ہر صورت دفاع کرینگے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:وزیر اعظم آزادجموں وکشمیروصدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے MSFNآزادکشمیر کی تنظیم نو کی ہدایت کر دی۔ایوان وزیر اعظم میں اس حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق صدر ایم ایس ایف و چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین کاشف، مرکزی رابطہ سیکرٹری مسلم لیگ ن اور ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور ملک ذوالفقار ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعدورکرز کا اجلاس بلایا جائے گا،جس سے صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان اہم خطاب کرینگے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ایم ایس ایف این مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے۔محمد نواز شریف کے ویژن کوگھر گھر تک پہنچانے میں ایم ایس ایف این کا اہم کردار ہے۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام کا مقصد نظریاتی انتشار کو ختم کرنا اور قائد اعظم کا نظریہ عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کا ہر صورت دفاع کرینگے۔ وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ نوجوان قائد اعظم کا نظریہ عام کریں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ قرارداد الحاق پاکستان ہمارے لیے مقدس ددستاویز کی حیثیت رکھتی ہے اس کی حفاظت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ صدر مسلم لیگ ن نے ہدایت کی کہ ایم ایس ایف کے کارکنان تنظیم نو کیلئے سفارشات مرتب کریں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نے مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے، ایم ایف ایس این کے عہدیداران تربیتی سیشنز کا انعقاد کریں میں بھی ان میں شرکت کروں گا۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیری اپنی منزل تکمیل پاکستان حاصل کرینگے۔

دریں اثناء وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے چیئرمین معائنہ عملدرآمد کمیشن زاہد امین اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے ملاقات کی اور بلدیہ ملازمین کے مسائل اور مطالبات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرینگے۔ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

اگر کوئی ملازم کام نہیں کرنا چاہتا تو آزادکشمیر میں بیروزگاری بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کا بھی حق نہیں ماریں گے اور نہ ہی کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت دینگے۔ ہماری حکومت کی شروع دن سے پالیسی ہے کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے اور تمام ملازمین کے جائز مطالبات حل کریں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کسی گروہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر چیئرمین معائنہ کمیشن زاہد امین اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کو ہدایت کی کہ وہ بلدیہ کے ہڑتالی ملازمین سے بات کریں اور ان کے جائز مطالبات کو حل کریں۔

Related Posts