جوانی سے بڑھاپے تک سفر دوستوں کے ہمراہ کرنا چاہئے۔عدنان صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوانی سے بڑھاپے تک سفر دوستوں کے ہمراہ کرنا چاہئے۔عدنان صدیقی
جوانی سے بڑھاپے تک سفر دوستوں کے ہمراہ کرنا چاہئے۔عدنان صدیقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ جوانی سے بڑھاپے تک زندگی کا سفر دوستوں کے ہمراہ کرنا چاہئے کیونکہ کچھ وقت کے بعد صورتحال بدل جاتی ہے۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عدنان صدیقی نے دوستوں ہمایوں سعید، ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی کی فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز ہوگی

انسٹاگرام پیغام میں اداکار عدنان انصاری نے کہا کہ ایسے دوستوں کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے جن کے ساتھ آپ بوڑھے ہوسکیں کیونکہ کچھ وقت کے بعد دنیا بدل جاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ دوستوں کے بغیر دنیا آپ کے برے لطیفوں پر کھل کر ہنسنا چھوڑ دیتی ہے اور آپ اکیلے رہ جاتے ہیں۔

عدنان صدیقی کی فلم

سال 2019 میں سامنے آنے والے کورونا نے فلم انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں، عدنان صدیقی کی پہلی فیچر فلم دم مستم رواں برس عید کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی جس کی ریلیز وائرس کے باعث مؤخر کی گئی تھی۔

 انسٹاگرام پر جنوری کے آغاز پر اپنے پیغام میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ 2022 میں محبت، تفریح، رومانوی اور میوزیکل فلم دم مستم عید کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں امر خان اور عمران اشرف شامل ہیں۔ 

Related Posts