کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی نامناسب لباس میں شاپنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔
عائشہ عمر کی ویڈیو کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور عوامی مقامات پر شوبز شخصیات کے اس نوعیت کے طرزِ عمل پر مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
&
عائشہ عمر, انڈیا یا لندن میں نہیں, بلکہ کراچی کے ایک مال میں گھوم رہی ہے!!
کیا ایسے لباس میں گھومنا اب نارمل کیا جارہا ہے؟؟ pic.twitter.com/hYUKUR4ntW— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) July 20, 2026
nbsp;
ایکس کے ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو یاد دلایا کہ وہ اس وقت لندن یا بھارت کے کسی شہر میں نہیں بلکہ کراچی کے ایک مال میں موجود ہیں۔صارف نے تشویش ظاہر کی کہ کیا اب پاکستان کے عوامی مقامات پر بھی اس طرح کا لباس پہن کر گھومنے کو نارمل اور معمول کا حصہ سمجھا جانے لگا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ اگر لوگ نازیبا لباس پر موقع پر ہی بے عزتی کرتے تو سستی شہرت کے لیے عوامی جگہوں پر ایسی چھچھوری حرکتیں نہ کی جاتیں۔
اگر لوگ اسےایسالباس پہننے پہ وہی بے عزت کرتے تو دوبارہ یہ سستی شہرت کے لیے پبلک پلیس پہ ایسی چھچھوری حرکت نہ کرتی لیکن یہاں سبھی مردعورتیں جو سیلفی کے لیے اس کے آگے پیچھے گھوم رہے ہیں ان کی اتنی اٹینشن دیکھ کے یہ اگلی بار زنانہ انڈر گارمنٹس پہن کے باہر آنے سے بھی گریز نہیں کرے گی
— .K (@Kalimmmmmmmm) July 21, 2026
اسی صارف نے مزید کہا کہ وہاں موجود مرد و خواتین جو سیلفی کے لیے ان کے آگے پیچھے گھوم رہے ہیں، ان کی اتنی اٹینشن دیکھ کر وہ اگلی بار صرف انڈر گارمنٹس پہن کے باہر آنے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بے حیائی لبرلز کا لبادہ ہے جبکہ ساتھ ہی اداکارہ پر طنز کیا کہ ویسے انہوں نے ماسک میں منہ چھپانے کی بہت کوشش کی۔
معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ایک صارف نے طنز و مزاح کا انداز اپنایا اور لکھا کہ کراچی میں گرمی زیادہ ہوتی ہے بھائی۔
کراچی میں گرمی زیادہ ھوتی ھے بھئی
— 🇵🇰~~Social Media Hero~~🇺🇸 (@HeroSocial77) July 21, 2026
چوتھے صارف نے انتہائی تند و تیز انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی غنیمت سمجھیں کہ کچھ پہن رکھا ہے اگر سب اتار کر آ جاتیں تو آپ کیا کر لیتے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








