عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر بھی بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے مداح نکلے، انہوں نے کوہلی کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر کی تعریف کی۔

پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوا۔ جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ کے شائقین نے جہاں اپنے ملک کے کرکٹرز کا جوش و جذبہ میدان میں خوب بڑھایا۔

وہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلام فیسٹول میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکارعاصم اظہر نے بھی میچ کو خوب انجوائے کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

پاکستانی گلوکار نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایک تصویر لی اور ساتھ ہی ایک ٹی شرٹ پر ویرات سے آٹوگراف بھی لیا۔ عاصم چونکہ کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ساتھ ہی ویرات کے بھی بڑے مداح ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق کیوی آل راؤنڈر بھی پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر بول پڑے

انہوں نے ویرات کے ساتھ گزارے کچھ فین مومنٹ کو شیئر کیا۔ لکھا کہ میں کرکٹ کا بڑا شوقین ہوں، آپ کے وقت اور رحم دلی کا بیحد شکریہ ویرات کوہلی بھائی۔

پاکستانی شوبز کی شخصیات نے بھی عاصم کی اس پوسٹ پر تبصرے کیے۔ اسد صدیقی نے لکھا واہ ملین ڈالر پکچر بھائی۔

Related Posts