برمی فوج نے کنسرٹ پر فضائی حملہ کردیا، 50 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانمار کی ریاست کاچن میں کنسرٹ پر میانمار کی فوج نے فضائی حملہ کیا۔

ینگون سے مقامی میڈیا کے مطابق باغی گروپ کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 50 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔ 

مقامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ فضائی حملے میں شہری، مقامی گلوکار اور کاچن انڈیپینڈنس آرمی کے افسران ہلاک ہوئے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق موسیقی کے پروگرام (کنسرٹ) پر یہ فضائی حملے علیحدگی پسند تنظیم کی سالانہ تقریب پر منعقد کیا گیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے حوالے سے میانمار کی فوج نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related Posts