مصورہ علیزہ رضا نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 13ملین روپے جمع کرلئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصور علیزہ رضا نے سیلاب زدگان کیلئے 13ملین روپے جمع کرلئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سیلاب متاثرین کے لیے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ عطیات جمع کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے بھی آگاہی پھیلانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ThisandThat.pk کی علیزہ رضا نے اپنے فرض سے بالاتر ہو کر سیلاب سے متاثرہ کمزور افراد کی مدد کے لیے اپنی عطیہ مہم کے ذریعے 10 ملین روپے سے زائد رقم اکٹھی کی ہے۔

علیزہ رضاکا تعلق لاہور سے ہے، فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے وہ اپنے انسٹا گرام پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جب ان سے ایک معروف فنکار رخشندہ نے رابطہ کیا،جس کے بعد علیزہ رضا نے دوسرے فنکاروں سے رابطہ کیا جنہوں نے عطیہ دینے اور اس مہم کو فروغ دینے میں مدد کی۔

فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ ”میں خوش قسمت تھی کہ مغیث ریاض، سونیا چندریگر اور امرا خان جیسے فنکار اس مہم میں شامل ہوئے۔ حسین جمیل اور انوشکا رستم جی سمیت مقبول فنکاروں کے ساتھ ساتھ بہت سے ابھرتے ہوئے فنکاروں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی ہدف 10 لاکھ روپے رکھا تھا لیکن ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 10 ملین روپے کا ہندسہ عبور کرنے کی کبھی امید نہیں تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی امدادی مہم کے بارے میں کیسا سوچتی ہیں، علیزہ رضا نے کہا کہ 31,000 افراد کی ایک کمیونٹی یقینی طور پر اثر ڈالنے اور مل کر عظیم کام انجام دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

Related Posts