کینیڈا میں مسلح دہشت گرد کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 16 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا میں مسلح دہشت گرد کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 16 ہلاک
کینیڈا میں مسلح دہشت گرد کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 16 ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نووا اسکوٹیا:  کینیڈا میں ایک مسلح دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت تقریباً 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں بظاہر ایک پولیس کار میں سوار شخص نے نووا اسکوچیا کے علاقے پورٹا پیک میں مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

پورٹاپیک کے مختلف مقامات پر مسلح شخص کی فائرنگ سے لوگ مرنے لگے جس پر پولیس نے مسلح شخص کا تعاقب شروع کردیا۔ پولیس 12 گھنٹے تک مسلسل مسلح شخص کے تعاقب میں رہی۔

بالآخر 12 گھنٹے کےصبر آزما تعاقب کے بعد پولیس نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مقامی پولیس نے مسلح حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وور ٹمین کے نام سے کی، تاہم حملے کی وجوہات اور فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جس کیلئے تفتیش شروع ہوگئی ہے۔

Related Posts