اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر PA 270-سے جدہ جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکرلئے، ملزم کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔

دوسری جانب شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی، ملزم پشاور کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے سرجانی میں فائرنگ، 2 شہری زخمی، 1 جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

اس کے علاوہ اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی سیہان کے علاقہ سے 1900 کلو افیون اور220 کلو چرس برآمد کرلی۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

Related Posts