کراچی کے علاقے سرجانی میں فائرنگ، 2 شہری زخمی، 1 جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری زخمی، 1 جاں بحق جبکہ 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں پیش آیا جہاں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی جبکہ 1 جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرسید پولیس کی کارروائی، 2ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

دریں اثناء شہری کی فائرنگ کے نتیجے میں لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو موقعے پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا گھر کے باہر بیٹھے تھے جن کو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں والد جاں بحق اور بیٹے کے ساتھ ساتھ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ اسی دوران شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے ڈاکو گر گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا اور بد ترین تشدد کیا۔ اس دوران پولیس کی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سر سید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان شہری رضوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچ گئی۔واقعہ آج سے 2 روز قبل پیش آیا۔

 

Related Posts