بلاول زرداری اپنے سیاسی حریفوں کو سرعام للکارنے والے جوکر ہیں۔علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول زرداری اپنے سیاسی حریفوں کو سرعام للکارنے والے جوکر ہیں۔علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے سیاسی حریفوں کو سرِ عام للکارنے والے جوکر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے بدعنوان والد آصف زرداری کے غلط اقدامات کی توجیہات پیش کرتے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور نے کہا کہ آصف زرداری جیسے بدعنوان باپ کو درست قرار دینے کیلئے یہ خود ساختہ سیاستدان خورشید شاہ جیسے اپنی ہی بھٹی میں تیار کردہ رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ کو معصوم اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو زرداری کو جوکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کھل کر سرِ عام اپنے سیاسی حریفوں کو للکارتے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ 10 سال سے زائد عرصے سے سندھ کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک جاری ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتصادی سروے میں مہنگائی اور بیروزگاری کا ذکر تک نہیں، گزشتہ روزعوام دشمن بجٹ پیش کیاگیا، حکومت تنخواہوں میں اُتنا اضافہ کرےجتنا مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

فرخ شاہ کی گرفتاری پر2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج آپ نے میرے کارکن کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ کسی سیاست دان کے بیٹے کو گرفتار اور بیوی کو دھمکا کر اپنا راج قائم کرسکتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں ہم بھی انکے بیٹوں کو گرفتار کریں گے۔

مزید پڑھیں: مخالفین کو چھوڑیں گے نہیں، ہم بھی ان کے بیٹوں کو گرفتار کریں گے۔بلاول

Related Posts