پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا تاہم چاندی کی قدر مستحکم ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل 20 اکتوبر 2026 کے لیے جاری کردہ نرخوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کے نرخ 2 ہزار 829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 218 روپے ہوگئے۔
چاندی کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 344 روپے برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 129 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 57.56 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








