دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 19 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 19 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 19 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 67لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 38 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 67  لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 38لاکھ 19ہزار 599 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 84ہزار 983افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 21لاکھ 44 ہزار 38ہے۔کورونا کے1 کروڑ 20لاکھ 59 ہزار 55مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 16 کروڑ 7لاکھ 53ہزار 418افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 43لاکھ 21ہزار 158افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 95لاکھ 7ہزار 438افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 74ہزار 287افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 74لاکھ 13ہزار 996افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 87ہزار476انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار 189 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 723 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 مزید شہری انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 723 جاں بحق

Related Posts