وکیلوں نے مار مار کر حال برا کردیا! 15 سالہ یتیم بچے کی جان لینے والا درندہ قہر کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کرنے کے کیس کے نامزد ملزم توقیر کو مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید عوامی ردعمل اور وکلاء کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔

ملزم کی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے دوران وہاں موجود وکلاء نے اس پر حملہ کر دیا جس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو موقع پر پہنچنا پڑا۔

عینی شاہدین اور عدالت کے احاطے میں موجود ذرائع کے مطابق وکلاء نے ملزم توقیر پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے جبکہ انہیں ملزم کو مارتے ہوئے عدالت کے احاطے سے باہر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوراً عدالت پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو وکلاء کے غضب سے چھڑا کر باحفاظت واپس تھانے منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جبری مشقت سے انکار اور کام چھوڑ کر جانے پر وسیم عباس نامی 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا گیا۔

واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Posts