فضائی لاک ڈاؤن، بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کی تعداد 80 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضائی سفر کی کیٹگریز ختم، کورونا ٹیسٹ کے بغیر کوئی پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا
فضائی سفر کی کیٹگریز ختم، کورونا ٹیسٹ کے بغیر کوئی پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں فضائی لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کی تعداد 80 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر این سی او سی نے بیرونِ ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ پاکستان آنے والی ائیر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

بیرونِ ملک سے پاکستان میں ائیر ٹریفک کو 20 فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندی 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ پاکستان آمد پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا۔ این ڈی ایم اے تمام عالمی ائیرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

مسافروں کا ٹیسٹ منفی ہونے پر انہیں 10 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی تاہم بیرونِ ملک سے ملک بدر کیے گئے پاکستانی ایپ رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوں گے۔

این سی او سی نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کو نظرِ ثانی شدہ ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی ائیرپورٹس پر محکمۂ صحت کے عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلے ارسال کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: سستے رمضان بازار میں من مانی قیمتوں پر غیر معیاری پھل اور سبزیاں فروخت

Related Posts