سستے رمضان بازار میں من مانی قیمتوں پر غیر معیاری پھل اور سبزیاں بیچنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سستے رمضان بازار میں من مانی قیمتوں پر غیر معیاری پھل اور سبزیاں بیچنے کا انکشاف
سستے رمضان بازار میں من مانی قیمتوں پر غیر معیاری پھل اور سبزیاں بیچنے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سستے رمضان بازار میں من مانی قیمتوں پر غیر معیاری پھل اور سبزیاں بیچے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے شہرِ اقتدار کے مختلف سیکٹرز میں سستے رمضان بازار لگا رکھے ہیں جن میں غیر معیاری پھل اور سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں اور من مانے دام وصول کیے جارہے ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں اچھی اور معیاری سبزیاں اور پھل سستے بازار کی نسبت کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

اسلام آباد کے شہریوں نے سستے رمضان بازار کے حوالے سے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اشیائے خوردونوش ریٹ لسٹ کے مطابق دستیاب نہیں۔ ہر دکان نے اپنا ریٹ مقرر کیا ہوا ہے۔ اگر ریٹ لسٹ کے مطابق پھل اور سبزیاں خریدنے کا کہیں تو دکاندار لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں۔

گفتگو کے دوران عوام نے کہا کہ اچھے پھل اور سبزیاں چھانٹ کر الگ کرکے الگ ریٹس پر بیچے جاتے ہیں۔ حکومت کے اہلکار تمام تر بدعنوانی میں برابر کے شریک ہیں جو دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ عوام کو سستے رمضان بازار کا کوئی فائدہ نہیں۔ بازار لگانے کا اصل مقصد پورا نہیں کیا جارہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ کم نرخوں پر اچھی سبزیاں اور پھل فراہم نہیں کرسکتی تو سستے رمضان بازار بند کردینے چاہئیں۔ بازاروں میں رش زیادہ ہوتا ہے اور کورونا ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔ دکانداروں کو ماسک پہننے کا پابند کیا جائے اور مناسب داموں میں معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سستا رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیرِ خزانہ

Related Posts